264

کوہاٹ میں صفائی مہم کا آغاز

ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوہاٹ کے شہری علاقوں میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ نے ٹی ایم اے افس کے سامنے کیا۔اس مہم کا مقصد شہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور بھی بیدار کرنا ہے۔اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو عارف روف،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز خان،اسسٹنٹ کمشنر عبدالرحمان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی،ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے جنرل مینجر فہیم درانی ،سن اف کوہاٹ تنظیم سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
صفائی مہم کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء نے ٹی ایم اے افس سے لیکر پشاور چوک کے صفائی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔واک کے شرکاء نے بنیرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے خصوصی پیغامات درج تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ صفائی مہم ایک ہفتہ تک چلے گی جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اپنے دائرہ کار کے اربن علاقوں میں صفائی کرے گاجبکہ دیہی علاقوں میں صفائی کا کام ٹی ایم اے اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کوہاٹ کے عوام سے بھی درخواست کی کہ اس صفائی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور ٹی ایم اے کا ساتھ دیں۔انھوں نے میڈیا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس صفائی مہم کو کامیاب بنانے اور اس مہم کی تشہیر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے سی ای او عارف روف نے آگاہی واک کے بعد بازار میں موجود لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کیے اور انھیں صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے اسسٹنٹ مینجر میڈیا جواد افریدی،اسٹنٹ مینجر سیوریج اینڈ ڈرینج احسن عدنا ن نے سن آف کوہاٹ تنظیم کے صدر اسدللہ کے ساتھ مل کر مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور سن آف کوہاٹ کے ممبرز نے رضاکارانہ طور پر لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلیے پمفلٹس تقسیم کیے۔

Share this story
  • 18
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    18
    Shares

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں