364

پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں

بھارتی کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اورجارحیت کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں پاکستان اورپاک فوج کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں،تاجربرادر،سٹوڈنٹس سوسائٹی اورعام شہریوں نے پشاورشہراورپریس کلب ،کوہاٹ،ہنگو،مردان،باجوڑ،مہمند،ساؤتھ وزیرستان، صوابی ،ضلع کرم صدہ ،خیبراوردیگرعلاقوں میں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی ریلیوں میں مظاہرین نے پاکستان اوربھارت مخالف نعرے لگائیں گئے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ بھارت ہوش کی ناخن لے اورجنگی جنون سے باہرنکلے۔مظاہرین نے انڈین فورسز کی جانب سے باربارلائن آف کنٹرول کی خلاف مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام ملک کی دفاع کیلئے آخری دم تک پاک فوج کے ساتھ شانہ باشانہ کھڑے رہے گے۔

ان کاکہناتھاکہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدودمیں دخل اندازی کیے تھی لیکن پاکستانی جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے دوجنگی جہازوں کومارگرائے اورائندہ کیلئے بھی دشمن کومنہ توڑجواب دیاجائیگا۔ انڈیاکی جانب سے پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ جبہ میں ائیرسٹرائک بزدلانہ فعل تھاپاکستانی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کوپسپاکردیابھارت ہوش کے ناخن لے کیونکہ پاکستان می مسلح افواج کے ساتھ 22کروڑعوام بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوربھارت 22کروڑعوام کوبھی سپاہی سمجھیں انکاکہناتھاکہ مودی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں لہٰذاپاک فوج بھارت کے ہرقسم کے جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ان کا مزیدکہناتھاکہ بھارت کی جانب سے کسی جارحیت کابھرپوراورمنہ توڑجواب دیاجائیگااورعبرتناک شکست سے دوچارکرئینگے ان کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کی امن کوششوں کوہماری کمزری نہ سمجھیں ۔الیکشن کیلئے مودی نے پورے ملک کوداؤ پرلگایاہے پشاورکی تاجربرادی پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہارہکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی پاک فوج کے ساتھ میدان جنگ میں ہراول کادستہ بنے گی۔

Share this story
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں