366

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پاک افغان سرحد ہوگی

افغانستان میں آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے پاک افغان سرحد طورخم اورباب دوستی دو دن کیلئے آمدورفت کیلئے بند کی گئی ہیں حکام کے مطابق مریضوں اور ایمرجنسی کیلئے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہیے گا اور اتواور کے بعد دونوں سرحدیں معمول کے مطابق آمدورفت کیلئے کھول دی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اور صوبے قندھار میں اعلیٰ افغان سیکیورٹی افسروں کی ہلاکت کے بعد طورخم اور چمن سرحد دو روز کے لیے افغانستان کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن سرحد 19 اور 20 اکتوبر کو بند رہے گی۔ سرحد بند کرنے کا فیصلہ افغانستان میں پرامن انتخابات کی حمایت میں کیا گیا اس دوران بارڈر پر آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں صوبے کے پولیس چیف عبدالرازق اور افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ ہلاک ہو گئے تھے خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر واقعے میں بچ گئے لیکن ان کے ساتھ موجود تین امریکی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں

Share this story
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں