96

پشاورمیں ہونے والی موسلادھاربارش کے پیش نظراندرون شہرمیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں

پشاورمیں ہونے والی موسلادھاربارش کے پیش نظراندرون شہرمیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اندرون شہرسمیت مضافاتی اورنواحی علاقے گندے پانی کے جوہڑمیں تبدیل ہوگئے جس کی وجہ سے دن بھراہم شاہراہو ں پربدترین ٹریفک جام رہی اورٹریفک میں پھنسے مسافرمنٹوںکاراستہ گھنٹوںمیں طے کرنے پرمجبورتھے شہرمیں نکاسی آب کانظام موثربنانے کی ذمہ داری واٹراینڈسینی ٹیشن سروسزپشاور(ڈبلیوایس ایس پی ) کے دعوے حسب روایت محض دعوے ہی ثابت ہوئے اوریہ کہ انکی جانب سے بارشوںسے قبل ڈرینوںکی مکمل صفائی ستھرائی کرنے کے دعوںکی قلعی بھی کھل گئی ہے شہرکے علاقہ سورے پل، لاہوری گیٹ، شیخ آبادروڈ،گلبہار،نشترآباد،سکندرپورہ ہشتنگری،جی ٹی روڈ،حاجی کیمپ اڈہ ،لاہوراڈہ ،سٹی سرکلرروڈ،خان مست کالونی ،دلہ زاک روڈ،کارپوریشن کالونی ،آفریدی آباد،گجرآباد،پھندوروڈ،ہزارخوانی کوہاٹ روڈ،نوتھیہ قدیم اورجدید،صدرروڈ،گلبرگ اوردیگرعلاقوں میں بارشوںکاپانی ڈرین اٹھنے سے جمع ہوگیاچنانچہ بارشوںکاپانی شاہراہوں،سڑکوں،گلی کوچوںمیں کھڑاہونے سے شہری سارادن ذہنی کوفت میں مبتلارہے ادھرنکاسی آب کاپانی لوگوںکے گھروںمیں داخل ہونے سے گھروںمیں موجودالیکٹرانک اشیاء سمیت دیگرقیمتی اشیاء ناکارہ ہوگئیں اورشہری اپنی مددآپ کے تحت گھروںسے پانی نکالنے پرمجبورتھے سکول سے چھٹی وقت سڑکوں اورگلیوں ،محلوںمیں پانی کھڑارہنے سے طلبہ کوگھروںمیں جاتے وقر شدیددشواری کاسامناکرناپڑااوربیشتربچوںکووالدین گودمیں اٹھاکرگھروںتک لے گئے حاجی کیمپ اڈہ ،کوہاٹ بس سٹینڈاورچارسدہ بس سٹینڈمیں بارش کاپانی جمع ہونے سے دوردرازعلاقوںکوجانے والے مسافروںکوبھی مشکلات سے دوچارہوناپڑالاہوراڈے کے سامنے سڑک پرموجودبڑے کھڈے میں کھڑے بارش کے پانی سے گاڑیوںکی آمدورفت متاثرہوئی اورمذکورہ اڈے آنے اورجانے والے مسافرمتبادل راستہ اپنانے پرمجبورتھے ۔

Share this story
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں