152

خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر14 کا ٹائٹل کاشان عمر نے حاصل کی

خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر14 کا ٹائٹل کاشان عمر نے حاصل کی فائنل میں کاشان عمر نے عزیر خان کو اپ سیٹ شکست دیکر دو ایک سے ٹرافی اپنے نام کی، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ، ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طاہر ، سیکرٹری جنرل عمر آیاز، ڈی آئی جی سلیم مروت سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں گزشتہ روز خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر14 کا فائنل سیڈ نمبر تین کاشان عمر اور سیڈ نمبر ٹو عزیر خان کے مابین کھیلا گیا جس میں کاشان عمر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیڈ نمبر ٹو کے پی کے عزیز خان کے خلاف تین چھ ‘چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی’مینز ڈبلز فائنل میں بھی اپ سیٹ ہوا جس میں افغانستان نمبر ون ٹینس سٹار اسد اللہ اور پی اے ایف کے شعیب خان نے کے پی پولیس کے ٹاپ سیڈ برکت اللہ اور اعجاز احمد کے خلاف چھ چار اورسات پانچ سے کامیابی اپنے نام کی۔جبکہ مینز سنگل کا ٹائٹل پاکستان نمبر ون عقیل خان نے حاصل کی ، جنہوں نے کے پی کے برکت اﷲ کو تین صفر سے شکست دی ۔

Share this story
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں