487

باجوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا شاندار افتتاح باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب سے ہوا

باجوڑ ایجنسی( شاہ خالد شاہ جی) باجوڑ کے تاریخ میں پہلی بار با جوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈ نارتھ ر بریگیدٗئر جناب عامر کیانی تھا جب کے اس موقع پر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹ کرنل رحمن قادر، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ناواگئی انوارالحق ، دوسرے سرکاری افسران ، باجوڑ کے سیاسی وعلاقائی عمائدین اور کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈ نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فاٹا میں بالغموم اور باجوڑ کے نوجوانوں میں بالخصوص بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو انٹرنیشنل سطح پر کھیل کے میدان میں بہتر نتائج دے سکتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کھود اور تعلیم کیلئے امن کا ہونا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے پاک فوج لیویز فورس اور عوام کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائے گی ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم، سکھ کا سانس لے کر مختلف تقاریب کا اہتمام کر رہے ہیں جو ان کی قربانیوں کا ثمرہ ۔ اس کے بعد باجوڑ سپر لیگ کے تمام ٹیموں نے اپنے ٹیم آفیشلز کے ساتھ فلیگ مارچ کیا اور مہمانان خصوصی کے چبوترے سے اپنے ٹیم آفیشلز کے ساتھ گزرے ۔ الحدا یتم خانہ کے مارشل آرٹ اور تائیکونڈو کے ٹیموں نے اپنے فن کا شاندار مظاہر کیا اور تمام لوگوں سے خوب داد اصول کئے۔ اس کے بعد باجوڑ سپر لیگ کے ارگنائزر انجئیر بہادر خان نے سپر لیگ کے ا غراض ومقاصد بیان کئے اور کہا کہ اس سپر لیگ کا مقصد بنیادی طور پر یہ ہے کہ دنیا کو یہ بتانا ہے کہ باجوڑ ایک پرامن علاقہ جس کا زندہ مثال یہ سپر لیگ ہے جس میں باجوڑ کے کونے کونے سے ٹیموں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع کم ہے اس لئے انہوں نے اس سپر لیگ کا انعقاد کیا تاکہ مقامی کھیلاڑیوں کو بھر پور موقع ملے ۔ انہوں نے حکومت سے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں فلد لائیٹس،کھلاڑیوں کے ٹہرنے کے لئے ہاسٹل، گراونڈ کے لئے گراس، سپورٹس کمپلیکس مین عملے کی کمی کو پورا کرنا اور تماشائیوں کے لئے دھوپ سے بچنے کے لئے سائبان بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس سپر لیگ کے انعقاد میں سیکٹرکمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی ، پولیٹیکل ایجنٹ عامر خٹک دوسرے افسران ، اورسیرا ج الدین خان اور باجوڑ کے سیا سی اور علاقائی مشران کے تعاون کا خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ باجو ڑ انجینئر عامر خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ سپر لیگ کے ارگنائزر کمیٹی دا دکے مستحق ہے کہ انہوں نے اتنا بڑا سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھی گی ۔ انہوں نے مارشل ارٹ اور تائیکونڈو کے ٹیموں کو ان کے فن کے شاندار مظاہرہ کرنے پر اس کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ اس کے ساتھ کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائیٹس کے جلد تنصیب اور اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس کمپلیکس میں عملہ کے کمی کو پورا کرنے کے لئے ب ایس ڈی فنڈ سے فوری طور پر درکار عملے کے تعیناتی کا بھی اعلان کیا۔

جماعت اسلامی کے مشاورتی کونسل پاکستان کے رکن سراج الدین خان نے سپورٹس کمپلکس میں ایک شاندار مسجد تعمیر کرنے اعلان کیا تھا جس کابنیاد بھی رکھا جس پر ایجنسی سپورٹس مینیجر فضل اکبر خلجی اور عوام نے اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ پولیٹیکل ایجنٹ عامر خٹک اور بریگیڈیئر نارتھ عامر کیانی کے قیادت میں آپس میں ایک افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں بریگیڈیئر نارتھ عامر کیانی ،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس ،میجر رینک کے افسران ،پولٹیکل ایجنٹ عامر خٹک ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناؤگئی انوارالحق ،پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگ زیب انقلابی ،ایجنسی سپورٹس مینیجر فضل اکبر خلجی و دیگر نے میچ میں حصہ لیا ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فوجی آفیسرز رینک کے کھلاڑیوں نے ایک شاندار مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر لیا اس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے عوام نے اپنے اعلی سول اور فوجی آفسران کو اپنے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کرانتہائی پرجوش دکھائی دیئے اس موقع پر عوامی حلقوں نے بریگیڈیئر عامر کیانی ،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس رحمان قادر اور پولٹیکل ایجنٹ عامر خٹک کاخصوصی شکریہ ادا کیا کہ پہلی بار ایجنسی کے سطح پر باجوڑ سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں باجوڑ ایجنسی کے بہترین 21ٹیمیں حصہ لے رہے ہے

Share this story
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں