570

باجوڑ ایجنسی کے پہلے وھیل چئیر کرکٹ میچ میں باجوڑ ٹاگلونہ نے دیر ٹائیگرکو شکست دے دی

باجوڑ ایجنسی: باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں پہلی بار باضوڑ گلونہ اور دیر ٹائیگر کے درمیان وھیل چئیر کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا ۔ باجوڑ گلونہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12اوورز میں دیر ٹائیگر کو 133رنز کا ہدف دیا۔ باجوڑ گلونہ کے طرف سے سراج نے عمدہ بیٹنگ کر کے 27رنز بنائے ۔ باجوڑ گلونہ کے 133رنز کے جواب میں دیر ٹائیگر نے محتاط انداز سے اپنے بیٹنگ کا آعاز کیا اور پہلے 2اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 22رنز بنائے لیکن اس کے بعد اس کے وکٹیں گرنا شروع ہوگئے اور اوورز کے اختتام پر اس کے پچاس رنز تھے اور اس کے 4کھیلاڑی آوٹ تھے۔ اس کے بعدرضوان نے اپنے ٹیم کو اس مشکل صورتحا ل سے نکالا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 72رنز ناٹ آ وٹ بنائے اور اپنے ٹیم کو جیت کے انتہائی قریب پہنچایا اور اخیری بال پر 6رنز کی ضرورت تھی جس پر انہوں نے 6رنز بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور 6 سے دیر ٹائیگر ہار گئیدیر ٹائیگر نے مقررہ 12اوورز میں 127رنز بنائے اور اس کے 7 کھیلاڑی آوٹ ہوئے۔ جاجوڑ گلونہ کے طرف سے سیراج نے تین کھیلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کا مین آف دی میچ دیر ٹائیگر کا رضوان قرار پایا اور مین آف دی میچ ٹرافی کے ساتھ میچ انتظامیہ اور تماشائیوں سے نقد انعام بھی اصول کیا۔۔ باجوڑ کے سپورٹس کمپلیکس میں میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے جس نے دونوں ٹیم کو خوب داد دی اور میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ میچ کے ارگنائزر نے تماشائیوں کے لئے بھی نعد انعام رکھا تھا کہ اگر کسی تماشائی نے کیچ پکڑا تو اس کو ایک ہزار 1000روپے نعد دیاجائے گا لیکن اس افر سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکا ۔ دونوں ٹیموں کے حوصلہ افزائی کے لئے الخدمت فاونڈیشن فاٹا کے سابق صدر اور جماعت اسلا می باجوڑ کے مرکزی رہنماء مولانا وحید گل، جماعت اسلامی فاٹا کے نائیب امیر عبدلحمید صوفی ، باجوڑ کے ایجنسی سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی،فاٹا یوتھ جرگہ کے اراکین ، انجمن بحالی مغزران باجوڑ کے صد ر بختاور جان و سیکرٹری حضرت ولی شاہ، ثناہ فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین اور دیر ٹائیگر ٹیم کے ارگنائزر خورشید عالم خورشید ، باجوڑ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل ،سوشل ویلفےئر کے اہلکار سمیت باجوڑ کے دیگر سماجی افراد نے شرکت کی۔میچ کے اختتام پر حضرت ولی شاہ نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس کے دعوت پر میچ دیکھنے کے لئے ائے اور اس کا حوصلہ بڑیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے پولیٹکل انتظامہ اہلکاروں کے عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ثنا فاونڈیشن کے چئیرمین خورشید عالم خورشید نے باجوڑ کے لوگوں اور سپورٹس انتظامیہ کا شکریہادا کیا اور دیر میں اسی طرح کا ایک میچ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ایجنسی سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی نے کہا کہ وہ ٖاٹا سپورٹس ڈائریکتر سے فاٹا کے سطح پر ھیل چےئر کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کرنے کے لئے رابطہ کرینگے۔ میچ کے مہمان خصوصی مولانا وحید گل نے اپنی تقریر میں کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اسی طرح حصہ ہے جس طرح صحتمند افراد ہے اس لئے اس ہمیں اس کے ضروری یات کا پورا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ اور اسی طرح کے سرگرمیوں کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے اور اس کے پر میں حضرت ولی شاہ ، خورشید عالم خورشید اور فجل اکبر خلجی کو داد دیتا ہوا اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح کے سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھی گی۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن بحالی مغزران باجوڑ کے لئے ، 3وھیل چئیر، 4سفری بسترے،7جوڑے گرم کپڑے اوراور ایک سلائی مشین دینے کا اعلان کیا اور وعدہ کیا کہ خصوصی افراد کے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس بنانے میں بھر پور جدوجہد کرینگے۔ مولانا وحید گل نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسم کئے

Share this story
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں