493

باڑہ میں کراٹے ایونٹ کا انعقاد

باڑہ(نمائندہ زاکرآفریدی)باڑہ تحصیل کے نواحی علاقے منڈی کس میں عامراللہ کے زیرنگرانی کراٹے ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار عملی مظاہرہ دکھا کرشرکاء سے خوب داد حاصل کی۔پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف قسم کے کھیل ہمارے معاشرے کا اہم اور بنیادی حصہ مانا جاتاہے۔ان کا کہناتھا کہا اچھے اور مہذب معاشرے کی تشکیل کھیلوں کے انعقاد پر منحصر ہوتا ہے،جس سے معاشرے میں پرامن اورصحت مندفضا جنم لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور اس بات کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان سمیت ہر ملک میں اس سے متعلقہ اپناوزارت کھیل محکمہ ہوتاہے جو کھیل کے مختلف امور چلاتا ہے۔ہمارے علاقے میں ڈائرکٹریٹ آف سپورٹس جیسا محکمہ مووجود ہے جو کھیل ؑ کی فرو غ کیلے کوشاں ہیں۔انہوں نے جوجسٹو،شوتوکان اورجوڈو کی کھلاڑیوں سے مخطاب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کھیل کی فروغ کیلئے ہر قسم مدد کی ہے اورآئندہ بھی ہر پلیٹ فارم پراپنا تعاون سے کھلاڑیوں کو مستفید کریں گے تاکہ ٹیلنٹ کا ضیاع نہ ہو۔خالد محمود کا کہنا تھا کہ آپ کی عملی سرگرمیاں دیکھ کر بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے مقامی کراٹے کھلاڑیوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں پرزوردیا کہ ہرپلیٹ فارم پراپنے صلاحیتوں کواجاگر کریں تاکہ صحیح معنوں میں اپنے علاقے کی ترجمانی بطور کھیل ممکن ہوسکے۔پی۔اے کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے کھیلوں کے کلچرمیں یہ تاثر عام ہے کہ جس عمر میں کھلاڑی کو آگے آنا ہوتا ہے اسی لمحے میں اسے نظر انداز کرتا ہے لیکن دوسری طرف ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں سامنے لاتا ہے جوپلئیر کی کرئیر کیساتھ سراسرناانصافی ہے۔پولیٹکل ایجنٹ نے کھلاڑیوں پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کومزیدپریکٹس کی ضرورت ہے تاکہ انٹرنیشنل اورملکی سطح پراعلی پرفارمنس کرکے زیادہ سے زیادہ میڈلز اپنے نام کرسکیں۔کراٹے کی فنکشن میں اسیسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ عصمت اللہ وزیر،تحصیلدار غنچہ گل،علاقائی مشران اور کھیلوں سے وابستہ فکر لوگوں نے شرکت کرکے کھلاڑیوں کی عملی مظاہرہ کو سراہا کرکے خوب لطف اندوز ہوئیں۔آخر میں کراٹے کی ماسٹرعامراللہ نے فلور میٹس مہیا کرنے پر پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود کا شکریہ ادا کیا۔

Share this story
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں